فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (فیٹف) کا کہنا ہے کہ پاکستان نے تمام شرائط مکمل کرلی ہیں، پاکستان نے 34 آئٹمز پر مبنی اپنے دو ایکشن پلان مکمل کر لیے ہیں، پاکستان کا دورہ کر کے شرائط کی تکمیل کی تصدیق کی جائے گی۔
اب اس حوالے سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا ردعمل بھی سامنے آگیا ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان کی طرف سے فیٹف اور سی ایف ٹی ایکشن پلان کی تکمیل بڑی کامیابی ہے۔
آرمی چیف نے مزید کہا کہ ایکشن پلان پر عمل سے پاکستان کی وائٹ لسٹ میں آنے کی راہ ہموار ہوئی، جنرل ہیڈکوارٹرز (جی ایچ کیو) میں قائم کور سیل اور قومی کوششوں سے یہ ممکن ہوا۔
آرمی چیف نے کہا کہ کور سیل کی کوششوں سے پاکستان کا سر فخر سے بلند ہوا ، سول اور ملٹری ٹیم نے ایکشن پلان پر مضبوط عمل یقینی بنایا۔