شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں ایک دہشتگرد مارا گیا جب کہ ایک اہلکار شہید ہوگیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کےمطابق شمالی وزیر ستان کے علاقے میران شاہ میں سکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں کےدرمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں ایک دہشتگرد ہلاک ہوگیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگرد کی شناخت ضیاء اللہ کے نام سے ہوئی جس کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے۔
آئی ایس پی آر کا بتانا ہےکہ فائرنگ کے تبادلے میں چار سدہ سے تعلق رکھنے والے لانس نائیک زاہد احمد شہید ہو گئے۔