وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کا کہنا ہے کہ اگر نواز شریف کو راہداری ضمانت نہیں ملتی تو وہ گرفتار ہو سکتے ہیں۔
پریس کانفرنس میں سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ اگر نواز شریف کو حفاظتی ضمانت ملتی ہے تو وطن واپسی پر گرفتار نہیں ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ بے نظیر بھٹو کو بھی حفاظتی ضمانت ملی تھی۔
اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ سپریم کورٹ کو پرویز مشرف کا کیس مقرر کر کے جلد سماعت کرنی چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ مشرف کے کیس میں جلد سماعت کی درخواست کا معاملہ کابینہ میں آسکتا ہے، مشرف نے اپیل کی ہے تو اس کا جلد فیصلہ ہونا چاہیے، پرویز مشرف کی واپسی پر قانون اپنا راستہ اپنائے گا، وطن واپسی کیلئے قانون کے مطابق سہولیات فراہم کرنی چاہیے۔
وزیر قانون نے کہا کہ نوازشریف کو سفری ضمانت نہیں ملتی تو انہیں سرنڈر کرنا پڑے گا، کوئی خود کو قانون کے حوالے کرنا چاہتا ہے تو عدالت کو راستہ دینا چاہیے۔