اقوام متحدہ میں پاکستان نے عالمی برادری پرزوردیاہے کہ وہ سیاسی مفادات سے بالاترہوکر افغانستان میں آنے والے تباہ کن زلزلے کے تناظرمیں ملک کی مددکریں۔نیویارک میں اقوام متحدہ میں پاکستان مشن کی طرف سے جاری کئے گئے ایک پیغام میں ا قوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیراکرم نے کہاکہ عالمی برادری کوافغانوں کی مدد کے لئے آگے آناچاہیے۔پاکستانی مندوب نے افغان بھائیوں اوربہنوں کے ساتھ یکجہتی کااظہارکیا جوکئی دہائیوں پرمحیط تنازع کی وجہ سے پہلے ہی سخت مشکلات کاشکارہیں۔منیراکرم نے کہاکہ اپنے حصے کے طورپرپاکستان نے انسانی ہمدردی کی بنیاد پرامداد، معاشی معاونت اورجامع تعاون کے ذریعے افغانستان اوراس کے عوام کی مدد کی ہے اوراسے جاری رکھاجائے گا۔
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">