وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہےکہ ہمسائیہ ممالک کے ساتھ اچھے تعلقات رکھنا چاہتے ہیں لیکن پاکستان کی امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے ۔
کراچی میں نیول اکیڈمی میں پاسنگ آؤٹ پریڈ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم نے کہا کہ آج پریڈ میں خواتین کیڈٹس کی شمولیت دیکھ کر خوشی ہوئی، خواتین کیڈٹس پاکستان کی دیگر خواتین کے لیے مشعل راہ ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پیشہ ورانہ امور کی بہتر انجام دہی پاکستان نیوی کی روایت رہی ہے، نیول اکیڈمی دوست ممالک کے کیڈٹس کو بھی بہترین تربیت فراہم کررہی ہے، دوست ممالک کے یہ کیڈٹس پاکستان کے سفیر کا کردار ادا کریں گے۔
وزیراعظم کا کہنا تھاکہ میری ٹائم بارڈرز کی حفاظت میں پاکستان نیوی کا اہم کردار ہے، ملک کے دفاع کو مضبوط بنانے پر قوم کو مسلح افواج پر فخر ہے۔
شہباز شریف نے کہا کہ ہم ہمسائیہ ممالک کے ساتھ اچھے تعلقات رکھنا چاہتے ہیں لیکن پاکستان کی امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے۔