پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا سے مزید 2 افراد انتقال کرگئے جب کہ 333 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی۔
قومی ادارہ صحت (این آئی ایچ) کے مطابق گزشتہ روز 13 ہزار 759 ٹیسٹ کیے گئے جس کے بعد مثبت کیسز کی شرح 2 اعشاریہ 42 فیصد سامنے آئی۔
این آئی ایچ کےمطابق کورونا کے 85 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔
خیال رہےکہ ملک کے بڑے شہروں میں سب سے زیادہ کورونا کی شرح کراچی میں ریکارڈ کی جارہی ہے۔