اسلام آباد(سی این پی)وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ نے احتساب عدالت پیشی کے موقع پر میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ جب بھی کورٹ بلائے گی حاضر ہونگے،گورنر سے ملاقات ہوئی ہے،گورنر کو کہا جو خیالات ہیں لکھ کے دیں،گورنر کا پورا حق ہے، سپریم کورٹ حکم کے مطابق نسلہ ٹاور گرا رہے ہیں،لیکن سپریم کورٹ نے کسی چیز کی نشاندہی نہیں کی،جس نے نسلہ ٹاور کی اپرور دی ہے اس پر ایکشن لیا جائے،مراد علی شاہ نے کہاکہ حکومت کو ٹف ٹائم دینے کا وقت آگیا،حکومت کو قومی اسمبلی اور پنجاب اسمبلی میں ٹف ٹائم دیا جاسکتا ہے،عدالت کے حکم سامنے بے بس ہیں،سپریم کورٹ کے حکم کے پابند ہیں چاہیے،ہم پھر بھی پابند ہیں بنی گالہ ریگولرائز ہو،ون ایونیو ریگولرائز ہو جاتا ہے لیکن نسلہ کو گرانے کا حکم ملتا ہے،کمیشن بنانے جارہے ہیں جو نشاہندہی کرے گا جس کے حکم پر غیر قانونی تعمیرات ہوئی،میرا ذاتی خیال اگر نسلہ میں بے ضابطگی ہوئی تو اس پر کوئی جرمانہ وغیرہ کر ریگولرائز ہو سکتی ہے،اسلام آباد کی ایک بلڈنگ کے جرمانہ کی قیمت شاید نسلہ ٹاور کی قیمت سے زائد ہے. اسلامُ آباد کی بلڈنگ کو ریگولرائز کیا گیا،غیر قانونی تعمیرات کا کون زمہ دار اسکا تعین کرنا ہو گا،غیر قانونی تعمرات سے متعلق کیسز پچیس تیس سال پرانے ہیں،لیکن سپریم کورٹ کا حکم ہے اسکی تعمیل کریں گے، مراد علی شاہ نے کہاکہ میں پسے ہوئے غریبوں کی بات کرتا ہوں،بہت بے حس لوگ ہیں کل یہ کہیں گیے بھوک سے کون مررہا ہے؟لوگ کھانا تو کھا ہی رہے ہیں،بس یہ نکلیں ادھر سے لوگوں کی جان چھوڑیں،پی ڈی ایم پاکستان پیپلز پارٹی کے چیرمین بلاول بھٹو زرداری نے بنائی تھی،قومی اسمبلی اور پنجاب اسمبلی میں ان ہاؤس تبدیلی کے لیے ٹف ٹائم دیا جاسکتا ہے۔
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">