اسلام آباد(سی این پی )پاکستان تحریک انصاف کے پریڈ گرائونڈ میں جلسہ گاہ کے داخلی راستے سے ایک شخص اسلحہ کے ساتھ گرفتارہواہے۔جس کے بعد ڈی آئی جی آپریشنز نے سکیورٹی کو مزید الرٹ کرنے کا احکامات جاری کردئیے ہیں۔ڈی آئی جی آپریشنز کا کہنا ہے کہ چیکنگ میں کسی قسم کی کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی۔اس طرح کے مزید افراد بھی موجود ہوسکتے ہیں۔سکیورٹی کو یقینی بنانے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔عوام کی جان و مال کی حفاطت اسلام کیپیٹل پولیس کی اولین ذمہ داری ہے۔انہوں نے چیکنگ پر مامور اہلکاروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ چیکنگ کے دوران کسی بھی شخص سے کوئی رعایت نہ برتی جائے۔جلسے کے منتظمین سے گزارش ہے کہ پولیس کے ساتھ تعاون کریں۔خطرات اندرونی بھی ہوسکتے ہیں چاہے کوئی اپنے آپ کو سرکاری ملازم بھی ظاہر کرے پھر بی سکیورٹی چیک کی جائے۔دہشت گردی کے خطرات اس کے علاوہ ہیں۔آئی جی اسلام آباد کی طرف سے ڈی آئی جی آپریشنز کوہدایت کی گئی ہے کہ تمام گاڑیوں کو خصوصی طور پر چیک کیا جائے۔کوئی بھی گاڑی بغیر چیکنگ کے جلسہ گاہ کے قریب نہیں جانی چاہئیے۔خواتین کی چیکنگ کے لئے مزید خواتین پولیس اہلکار تعینات کردی گئی ہیں۔
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">