الیکشن کمیشن نے سابق وزیراعظم عمران خان کے الزامات پر سخت رد عمل کا اظہار کیا ہے۔ترجمان الیکشن کمیشن نے عمران خان کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ غداری کے فتوے بانٹنے سے کوئی ادارہ غدار نہیں ہوجاتا۔
ترجمان کا کہنا تھاکہ عمران خان نے الیکشن کمیشن اور چیف الیکشن کمشنر پر بے بنیاد الزامات لگائے، الیکشن کمیشن تمام فیصلے آئین اورقانون کے مطابق کرتا رہے گا اور کسی دباؤ میں نہیں آئے گا۔
ساہیوال میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ الیکشن کمیشن چوروں اور لوٹوں کو جتانےکی کوشش کر رہا ہے، الیکشن کمیشن بے ضمیر ہو گیا، حکومتی لوگوں کے ساتھ مل کر دھاندلی کر رہا ہے۔