پنجاب اسمبلی کی 20 نشستوں پر ہونے والے ضمنی انتخابات کے مکمل نتائج آگئے ہیں جن کے مطابق پاکستان تحریک انصاف 15 اور مسلم لیگ (ن) نے 4 نشستوں پر کامیابی حاصل کرلی جبکہ ایک نشست آزاد امیدوار کے حصے میں آئی۔
پنجاب کے 14 اضلاع کی 20 نشستوں پر پولنگ صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک بغیر کسی وقفے سے جاری رہی۔
ضمنی انتخابات میں 175 امیدواروں نے حصہ لیا۔
غیرسرکاری و غیر حتمی نتائج کے مطابق پاکستان تحریک انصاف نے 15 اور ن لیگ نے 4 نشستیں حاصل کیں جبکہ ایک آزاد امیدوار بھی کامیاب ہوا ہے۔
پی ٹی آئی نے لاہور کی تین، جھنگ کی 2، فیصل آباد، بھکر، مظفر گڑھ، شیخوپورہ، ملتان، ساہیوال، خوشاب، لودھراں، لیہ اور ڈیرہ غازی خان کی نشستیں جیت لی ہیں جبکہ ن لیگ نے لاہور، بہاولنگر راولپنڈی اور مظفر گڑھ سے ایک ایک سیٹ حاصل کی ہے۔
خوشاب میں پنجاب اسمبلی کے حلقے پی پی 83 کے تمام 215 پولنگ اسٹیشنز کے غیر سرکاری و غیر حتمی نتیجے کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے ملک حسن اسلم خان 48475 ووٹ لے کر جیت گئے۔
آزاد امیدوار محمد آصف ملک نے 41752 ووٹ حاصل کرکے دوسرے نمبر پر رہے۔
پی پی 90 بھکر 2 کے181 پولنگ اسٹیشنز کے غیر سرکاری غیر حتمی نتائج کے تحت پی ٹی آئی کے عرفان اللہ خان نیازی 77865 ووٹ لے کر جیت گئے جبکہ مسلم لیگ ن کے سعید اکبر خان نے 66513 ووٹ لے سکے اور یوں انہیں 10 ہزار سے زائد ووٹوں سے شکست ہوئی۔
پی پی 97 فیصل آباد ون کے 168 پولنگ اسٹیشنز کے غیر سرکاری و غیر حتمی نتائج میں پی ٹی آئی کے علی افضل ساہی 64865 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جبکہ ان کے مدمقابل ن لیگی امیدوار محمد اجمل نے 51631 ووٹ لیے اور وہ دوسرے نمبر پر رہے۔
پی پی 125 جھنگ کے تمام 185 پولنگ اسٹیشنز کے غیر سرکاری و غیر حتمی نتیجے کے تحت تحریک انصاف کے میاں محمد اعظم 82382 ووٹ لے کر فاتح ٹھہرے۔
ن لیگی امیدوار فیصل حیات نے 52178 ووٹ حاصل کیے۔
پی پی 127 جھنگ کے تمام 175 پولنگ اسٹیشنز کے غیر سرکاری نتیجے کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے مہر محمد نواز 71248 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جبکہ ن لیگ کے مہر محمد اسلم نے 46724 ووٹ حاصل کیے۔
پی پی 140 شیخوپورہ کے تمام 165 پولنگ اسٹیشنزکاغیرسرکاری و غیرحتمی نتیجے کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے خرم شہزاد ورک 50166 ووٹ لے کر جیتے جبکہ مسلم لیگ ن کے میاں خالد محمود نے 32105 ووٹ حاصل کیے۔
پی پی 202 ساہیوال 7 کے مکمل 176 پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق تحریک انصاف کے میجر (ر) محمد غلام سرور نے اپ سیٹ کردیا ہے اور ملک نعمان لنگڑیال کو شکست دے دی ہے۔
پی ٹی آئی کے میجر (ر) محمد غلام سرور 61989 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے جبکہ مسلم لیگ ن کے ملک نعمان احمد لنگڑیال نے 59167 ووٹ حاصل کرسکے۔
پی پی 224 لودھراں کے تمام 158 پولنگ اسٹیشنز کے غیر سرکاری و غیر حتمی نتیجے کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے محمد عامر اقبال شاہ 69881 ووٹ لے کر جیتے جبکہ پاکستان مسلم لیگ ن کے زوار حسین وڑائچ نے 56214 ووٹ حاصل کیے۔
پی پی 272 مظفر گڑھ کے تمام 134 پولنگ اسٹیشنز کے نتائج کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے محمد معظم علی خان 46069 ووٹ لے کامیاب ہوئے جبکہ ن لیگ کی سیدہ زہرا باسط بخاری نے 36401 ووٹ حاصل کیے۔
پی پی 282 لیہ کے 130 تمام پولنگ اسٹیشنز کے غیر سرکاری و غیر حتمی نتیجے کے تحت پاکستان تحریک انصاف کے قیصر عباس خان 43922 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جبکہ پاکستان مسلم لیگ ن کے محمد طاہر رندھاوا نے 29726 ووٹ حاصل کیے۔
پی پی 288 ڈیرہ غازی خان کے 145 مکمل پولنگ اسٹیشنز کا غیر سرکاری غیر حتمی نتیجے کے تحت پاکستان تحریک انصاف کےسردارمحمدسیف الدین کھوسہ 58885 ووٹ لےکر کامیاب ہوگئے۔
مسلم لیگ ن کے عبدالقادر خان نے 32907 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔
ملتان میں پنجاب اسمبلی کے حلقے پی پی 217 میں سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے بیٹے زین قریشی نے میدان مار لیا۔
حلقے کے مکمل 124 پولنگ اسٹیشنز کے غیرسرکاری و غیر حتمی نتائج کے مطابق زین قریشی 46963 ووٹ لیکر کامیاب قرار پائے ہیں۔
ن لیگ کے محمد سلمان 40104 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔
لاہور میں پنجاب اسمبلی کی 4 نشستوں پر ضمنی انتخابات ہوئے اور اب تک کے نتائج کے مطابق لاہور کی 4 میں سے 3 سیٹیں پی ٹی آئی نے جیت لی ہیں جبکہ ایک نشست ن لیگ کے حصے میں آئی ہے۔
لاہور میں پنجاب اسمبلی کے حلقے پی پی 158 کی نشست پی ٹی آئی کے نام رہی اور میاں محمد اکرم عثمان کامیاب قرار پائے۔
حلقے کے مکمل 151 پولنگ اسٹیشنز کے غیرسرکاری و غیر حتمی نتائج کے مطابق پی ٹی آئی امیدوار نے 36888 ووٹ لیکر فتح حاصل کی جبکہ ن لیگ کے رانا احسن 31447 ووٹ لے سکے۔
پی پی 167 کے تمام 140 پولنگ اسٹیشنز کے غیرسرکاری و غیرحتمی نتیجے کے مطابق تحریک انصاف کے شبیر احمد نے 40175 ووٹ لیکر کامیابی حاصل کرلی۔
ن لیگ کے نذیر چوہان 26306 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔
لاہور میں پنجاب اسمبلی کے حلقے پی پی 170 کے تمام 79 پولنگ اسٹیشنز کے غیرسرکاری و غیر حتمی نتائج کے تحت پاکستان تحریک انصاف کے ملک ظہیر عباس 24688 ووٹ لے کر فاتح قرار پائے۔
پاکستان مسلم لیگ ن کے محمد امین ذوالقرنین نے 17519 ووٹ حاصل کیے۔
لاہور کی 4 نشستوں میں سے ایک سیٹ ن لیگ کے نام رہی اور ملک اسد علی کھوکھر نے پی پی 168 میں کامیابی حاصل کی۔
پی پی 168 کے مکمل 96 پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق ملک اسد کھوکھر نے 26169 ووٹ لیے جبکہ پاکستان تحریک انصاف کے محمد نواز اعوان نے 15767 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔
پی پی 237 بہاولنگر کے تمام 160 پولنگ اسٹیشنز کے غیر سرکاری وغیر حتمی نتیجے کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے فدا حسین کامیاب قرار پائے ہیں اور انہوں نے 66398 ووٹ لیے جبکہ پاکستان تحریک انصاف کے سید آفتاب رضا نے 31094 ووٹ لیکر دوسرے نمبر رہے۔
اس کے علاوہ پی پی 273 مظفر گڑھ سے بھی ن لیگ نے کامیابی حاصل کی۔ حلقے کے تمام 147 پولنگ اسٹیشنز کے غیر سرکاری و غیرحتمی نتیجے کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے محمد سبطین رضا نے 52631 ووٹ لیے جبکہ تحریک انصاف کے یاسر عرفات خان نے 46903 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔
پی پی 7 راولپنڈی کے تمام 260 پولنگ اسٹیشنز کے غیر سرکاری غیر حتمی نتیجے کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے راجہ صغیر احمد 68906 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے جبکہ پاکستان تحریک انصاف کے محمد شبیر اعوان نے 68857 ووٹ حاصل کیے۔
تحریک انصاف پی پی 7 راول پنڈی کی نشست 49 ووٹوں سے ہاری۔
ایک آزاد امیدوار کامیاب
پنجاب اسمبلی کے ضمنی انتخابات میں ایک حلقے میں آزاد امیدوار نے کامیابی حاصل کی۔ پی پی 228 لودھراں کے تمام 136 پولنگ اسٹیشنز کے غیر سرکاری و غیر حتمی نتیجے کے تحت آزاد امیدوار سید محمد رفیع الدین نے تحریک انصاف کے امیدوار کو شکست دی۔
وہ 45020 ووٹ لیکر پہلے نمبر رہے جبکہ پی ٹی آئی کے عزت جاوید خان 38338 ووٹ لیے سکے۔