ترجمان دفتر خارجہ عاصم افتخار نے کہا ہے کہ پاکستانی سفارتخانہ واشنگٹن سے آنے والا سائفر سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے چھپانے کی اطلاعات سراسر غلط اور بے بنیاد ہیں۔
رجیم چینج کی مبینہ سازش کے معاملے پر ترجمان دفتر خارجہ عاصم افتخار نے میڈیا کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ پاکستانی سفارتخانہ واشنگٹن سے آنے والے سائفر وزیر خارجہ یا وزیر اعظم سے نہیں چھپایا گیا، سائفر کسی سے چھپانے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔
ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ دفتر خارجہ پیشہ ورانہ بنیادوں پر کام کرتا ہے، دفتر خارجہ کی ورکنگ پر شکوک و شبہات کا اظہار تباہ کن ہوگا۔