آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے پاکستان میں ترکی کے سفیر مہمت پیکاسی نے جمعرات کو راولپنڈی میں ملاقات کی۔ملاقات کے دوران علاقائی سلامتی کی صورتحال، باہمی اور پیشہ ورانہ دلچسپی کے امور پر خصوصی زور دیتے ہوئے دونوں برادر ممالک کے درمیان دفاعی اور سیکیورٹی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
آرمی چیف پاکستان ترکی کے ساتھ اپنے تعلقات کو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں جن کی جڑیں تاریخ میں گہری ہیں اور ان کی ثقافتی اور مذہبی وابستگی ہے۔معزز مہمان نے علاقائی استحکام کے لیے پاکستان کے کردار کو سراہا اور پاکستان کے ساتھ ہر سطح پر سفارتی تعاون میں مزید بہتری کے لیے اپنا کردار ادا کرنے کا عہد کیا۔