کون بنے گا وزیرِاعلیٰ پنجاب، پرویز الہٰی یا حمزہ شہباز؟ سب کی نظریں پنجاب اسمبلی پر لگی ہیں، بس کچھ گھنٹوں کے انتظار کے بعد اس بات کا فیصلہ ہو جائے گا۔پنجاب اسمبلی میں کس کے پاس کتنے ارکان ہیں؟ آج دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو جائے گا، انتخابی دنگل شام 4 بجے لگے گا۔
وزیرِ اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز اور پی ٹی آئی کے وزارتِ اعلیٰ کے امید وار چوہدری پرویز الہٰی پنجاب اسمبلی پہنچ گئے۔اس موقع پر صحافی نے وزیرِ اعلیٰ پنجاب سے سوال کیا کہ کیا آپ پُرامید ہیں؟
حمزہ شہباز نے جواب دیا کہ ان شاء اللّٰہ، اللّٰہ کی ذات بہتر کرے گی۔اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہٰی نے بھی میڈیا سے گفتگو کی۔
صحافی نے ان سے سوال کیا کہ رانا ثناء اللّٰہ کہہ رہے ہیں کہ 50 سے زائد ارکان ووٹ نہیں دیں گے۔چوہدری پرویز الہٰی نے کہا کہ جس بندے نے ساری زندگی سچ نہیں بولا اس کا ذکر مت کریں۔ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ کل جو فیصلے ہوئے ہیں ان شاء اللّٰہ ان پر عمل ہو گا۔