الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے 11 ارکان کو ڈی نوٹیفائی کردیا، جس کے بعد ان اراکین اسمبلی کی نشستیں خالی قرار دے دی گئی ہیں۔
الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ جنرل نشست پر علی محمد، فضل محمد خان، شوکت علی کو ڈی نوٹیفائی کیا گیا ہے۔ فخر زمان خان، فرخ حبیب، اعجاز احمد شاہ کو بھی ڈی نوٹیفائی کردیا گیا۔
الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ جمیل احمد، محمد اکرم اور عبدالشکور کو ڈی نوٹیفائی کردیا گیا۔
قومی اسمبلی کی مخصوص نشست پر شیریں مزاری اور شاندانہ گلزار کو ڈی نوٹیفائی کیا گیا۔