وزیراعظم شہباز شریف نے بلوچستان میں پاکستان آرمی ایوی ایشن کے ہیلی کاپٹر کی گمشدگی پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ٹوئٹر پر ایک بیان میں شہباز شریف کا کہنا تھا کہ آرمی ایوی ایشن کے ہیلی کاپٹر کی گمشدگی تشویش ناک ہے، پوری قوم اللہ تعالیٰ کے حضور سیلاب متاثرین کی مدد پر نکلنے والے وطن کے ان بیٹوں کی سلامتی، حفاظت اور بخیریت واپسی کے لیے دعا گو ہے، ان شاء اللہ۔
خیال رہےکہ اوتھل سےکراچی جاتے ہوئے پاکستان آرمی ایوی ایشن کا ہیلی کاپٹر لاپتہ ہوگیا ہے۔