پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کیس کا فیصلہ،ریڈ زون میں سکیورٹی ہائی الرٹ

پاکستان تحریک انصاف( پی ٹی آئی) کی ممنوعہ فنڈنگ کیس کا فیصلہ آج سنایا جائے گا۔اسلام آبادپولیس کے مطابق ریڈزون میں سکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے جبکہ ایکسپریس چوک اور نادرا چوک سے ریڈ زون میں انٹری بند ہے۔

ذرائع کے مطابق ممنوعہ فارن فنڈنگ کیس کے فیصلہ کے موقع پرپولیس اور ایف سی کے ایک ہزار جوان ڈیوٹی پر مامور ہوں گے جبکہ سیاسی جماعتوں کے کارکنان کو داخلے کی اجازت نہیں ہو گی۔

 اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ سرکاری ملازمین اور سپریم کورٹ میں پیش ہونے والے سائلین، وکلا اور میڈیا کو ریڈزون میں داخلے کی اجازت ہوگی۔

اسلام آبادپولیس کے مطابق ٹریفک کی روانی بحال رکھنے کے لیے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔