وزیراعظم شہباز شریف نے عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ نیازی خود کو بے وقوف بنا سکتے ہیں، قوم کو نہیں۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پچھلے چار مہینوں میں پوری قوم نے دیکھا عمران نیازی نے افواج پاکستان کی قیادت کے خلاف کس طرح کے القابات استعمال کیے۔
اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے شہباز شریف نے لکھا کہ پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا ٹرولز نے افواج کے خلاف نفرت سے بھرپور ٹرینڈز چلائے۔ کیا شہداءکے خاندان یہ سب بھول جائیں گے؟آخر میں وزیراعظم نے لکھا کہ نیازی خود کو بے وقوف بنا سکتے ہیں، قوم کو نہیں۔