پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے گرفتار رہنما شہباز گل نے تفتیش کے دوران فوج سے متعلق بیان دینے کا اعتراف کرلیا۔پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کا کہنا تھا کہ بیان سوچ سمجھ کر دیا ہے، میرے خیال میں، میں نے پارٹی پالیسی سے ہٹ کر یہ بیان نہیں دیا۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ شہباز گل سے برآمد ہونے والا فون ڈمی تھا، شہباز گل کا اپنا فون ان کا ڈرائیور لے گیا ہے۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ شہباز گل کے فون سے مسلسل ٹوئٹس ہو رہی ہیں، پتا لگا رہے ہیں کہ ٹوئٹر ہینڈل والا فون کس کے پاس ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ شہباز گل کےفون سے ٹوئٹ کرنے والا ملزم کا ساتھی ہے۔