پشاور: (سی این پی) وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی سینیٹر شبلی فراز پر حملہ ہوا ہے جس میں وہ محظوظ رہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما اور وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی سینیٹر شبلی فراز پر درہ آدم خیل میں حملہ ہوا ہے، ان پر حملہ ایسے وقت میں ہوا جب وہ بلدیاتی الیکشن میں ووٹ ڈالنے کے بعد کوہاٹ سے پشاور جا رہے تھے۔ جس میں وہ محفوظ رہے ہیں۔ نامعلوم افراد کی جانب سے حملے کے بعد سینیٹر شبلی فراز کے گارڈ اور ڈرائیور زخمی ہو گئے جنہیں فوری طور پر طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ شبلی فراز نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ الحمد للہ محفوظ ہوں مگر ڈرائیور زخمی ہے جس کو علاج کے لیے پشاور منتقل کر رہے ہیں۔
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">