پولیس کی بڑی تعداد بنی گالا پہنچنا شروع ہو گئی ہے، فوج کو بڑے شہروں میں الرٹ کردیا گیا ہے ملک میں کچھ بڑا کریک ڈاؤن ہونے جا رہا ہے۔اطلاعات ہیں کہ پولیس بنی گالہ عمران خان کو گرفتار کرنے پہنچی گئی ہے،ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان کو گرفتار کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا، عمران خان کی گرفتاری کے امکانات کے بعد شہر اقتدار میں غیر معمولی ہلچل دیکھی جا رہی ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت اور اداروں نے فیصلہ کیا کہ اب عمران خان کو گرفتار کرلیا جائے جس کے بعد شہر اقتدار کی صورتحال سنگین ہے، ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ عمران خان کی گرفتاری سے قبل موبائل سروس اور انٹرنیٹ سروس کو بھی بند کردیا جائے گا۔