چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی 3 روز کے لیے راہداری ضمانت منظور کر لی گئی۔قائم مقام چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس عامر فاروق کی سربراہی میں ڈویژن بینچ نے عمران خان کی راہداری ضمانت کی درخواست پر سماعت کی۔
عمران خان کے وکیل بابر اعوان نے کہا کہ ہم انسداد دہشتگردی کی عدالت سے رجوع کریں گے، جس پر جسٹس محسن اختر کیانی نے ریمارکس دیے کہ ابھی تو پٹیشن انٹرٹین نہیں ہوئی، اس پر اعتراض ہے۔
بابر اعوان نے کہا کہ ان کے گھرپولیس کا گھیراؤ ہے، ایسے میں کیسے یہاں آسکتے ہیں؟اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کی 25 اگست تک راہداری ضمانت منظور کرتے ہوئے انہیں انسداد دہشتگردی کی عدالت سے رجوع کرنے کا حکم دے دیا۔