سعودی عدالت نےخانہ کعبہ کے سابق امام اور مبلغ شیخ صالح الطالب کو 10 سال قید کی سزا سنادی۔صالح الطالب کو سعودی حکام نے اگست 2018 میں بغیرکوئی وجہ بتائے گرفتارکیا تھا۔
عرب میڈیا الجزیرہ کے مطابق سابق امام کعبہ نے گرفتاری سے قبل ایک خطبے میں ‘جابر اور مطلق العنان’ حکمرانوں کے خلاف خطبہ دیا تھا۔خیال رہے کہ الطالب مختلف سعودی عدالتوں میں جج کی حیثیت سے خدمات انجام دے چکے ہیں۔