پشاور ہائیکورٹ نے پی ڈی ایم قیادت کے خلاف مقدمات درج کرنے سے متعلق خیبرپختونخوا حکومت کا فیصلہ معطل کر دیا۔پشاور ہائیکورٹ کے جسٹس وقار اور جسٹس شاہد نے صوبائی حکومت کی جانب سے پی ڈی ایم قیادت کے خلاف مقدمات درج کرنے سے متعلق کیس کی سماعت کی۔
درخواست گزار کا کہنا تھا کہ سیاسی مقاصد کے لیے سی آر پی سی کے سیکشن 196 کا غلط استعمال کیا گیا، سیکشن 196 کسی افسر کو ایف آئی آر درج کرنے کا اختیار نہیں دیتا۔
عدالت نے خیبر پختونخوا حکومت کا اعلامیہ معطل کر کے صوبائی حکومت کو نوٹس جاری کر دیا۔یاد رہے کہ خیبر پختونخوا حکومت نے صوبائی کابینہ کی منظوری کے بعد اداروں کے خلاف ہرزہ سرائی کرنے پر پی ڈی ایم قیادت کے خلاف مقدمات کے لیے ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ڈی آئی خان کو اختیارات دیے تھے جس کے بعد انہوں نے نواز شریف، آصف علی زرداری، مولانا فضل الرحمان کے خلاف مقدمہ درج کرائے تھے۔ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ڈی آئی خان نے وزیر داخلہ رانا ثنااللہ اور کیپٹن (ر) صفدر اعوان کے خلاف بھی مقدمہ درج کیا تھا۔