پاکستان کی مسلح افواج نے ڈیرہ غازی خان اور راجن پور کے سیلاب زدہ علاقوں میں ریسکیو اور ریلیف آپریشن جاری رکھا۔
پاک فوج کی ٹیموں نے متاثرہ علاقے میں پھنسے ہوئے متعدد افراد بشمول خواتین اور بچوں کو ان کے سامان سمیت بچا کر محفوظ مقامات پر منتقل کیا۔
ریلیف کیمپوں میں رہنے والے لوگوں کو پکا ہوا کھانا اور خشک راشن فراہم کیا جا رہا ہے۔
پاک فوج سیلاب سے متاثرہ افراد کی مدد کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لا رہی ہے اور آرمی میڈیکل کور کی جانب سے لگائے گئے میڈیکل کیمپ تمام ضروری سہولیات سے آراستہ ہیں۔