آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ہاکی کا لیجنڈ اور اولمپین منظور حسین کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر ) کے ڈائریکٹر جنرل ( ڈی جی ) میجر جنرل بابر افتخار نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک بیان میں لکھا کہ آرمی چیف نے ہاکی کے لیجنڈ اور ذاتی دوست اولمپیئن منظور حسین جونیئر کے انتقال پر دکھ کا اظہار کیا ہے۔آرمی چیف نے کہا کہ اللہ ان کی روح کو سکون عطا فرمائے اور سوگوار خاندان کو ناقابل تلافی نقصان برداشت کرنے کی ہمت دے، آمین
General Qamar Javed Bajwa, COAS is deeply grieved on the sad demise of hockey legend and a personal friend Olympian Manzoor Hussain, Junior. “May Allah bless his soul & give strength to the bereaved family to bear this irreparable loss, Ameen.” COAS.
— DG ISPR (@OfficialDGISPR) August 29, 2022