ڈی جی آئی ایس پی آر نے حریت پسند کشمیری رہنما سید علی گیلانی کی پہلی برسی پر اپنے پیغام میں کہا کہ پاکستانی قوم اُنہیں خراج عقیدت پیش کرتی ہے۔آئی ایس پی آر کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ علی گیلانی کی مزاحمت اور مقبوضہ جموں و کشمیر میں بدترین بھارتی مظالم کے خلاف جدوجہد مثالی ہے۔
انہوں نے کہا کہ سید علی گیلانی کی حق خود ارادیت کیلئے جدوجہد آئندہ نسلوں کو ہمیشہ متاثر کرتی رہے گی۔دوسری جانب وزیرِ اعظم شہباز شریف نے گزشتہ برس قابض انتظامیہ کی حراست میں خالق حقیقی سے جا ملنے والے حریت پسند کشمیری رہنما سید علی گیلانی کی پہلی برسی پر انہیں خراج عقیدت پیش کیا ہے۔
وزیرِ اعظم نے کہا کہ کشمیریوں کا سید علی گیلانی کے لیے بابائےحریت کا خطاب اُن کی تاریخی جدوجہد کا اعتراف ہے اور مرد آہن سید علی گیلانی کی جدوجہد حریت اور کشمیر کی آزادی کی تاریخ کا سنہری باب ہے۔واضح رہے کہ 92 سالہ کشمیری رہنما سید علی گیلانی گزشتہ برس طویل علالت کے بعد سری نگر میں انتقال کر گئے تھے۔