سپریم کورٹ کے احکامات پر صرف عمران خان کی رہائش گاہ بنی گالہ کیوں ریگولرائز ؟ باقی 3 لاکھ غریبوں لوگوں کا کیا قصور؟چیف کمشنر اسلام آباد نے رپورٹ طلب کرلی

سپریم کورٹ کے غیرقانونی تعمیرات سے متعلقہ بنی گالا کیس کے فیصلہ کے بعد قائم کئے گئے فیڈرل کمیشن کے چھ اجلاسوں میں ضلع بھر کے مضافاتی علاقوں میں واقع ساڑھے تین لاکھ گھروں کوریگولرائز کرنے کی بجائے صرف بنی گالا میں سابق وزیراعظم عمران خان کی رہائش گاہ کے علاوہ کوئی ایک گھر بھی ریگولرائز نہ کرنے پررپورٹ طلب کرلی گئی ہے۔وفاقی دارالحکومت میں بہارہ کہو بائی پاس کا منصوبہ وزیر اعظم کی دی گئی ڈیڈ لائن سے پہلے مکمل کریں گے اسلام آباد میں پارکنگ کے مسائل کے حل کے لیے رواں سال کے اندرپانچ کارپارکنگ پلازےتعمیر کر یں گے۔اسلام آبادفوڈ اتھارٹی پنجاب کی طرز پر قائم ہوگی جس کیلئے وزیراعظم کوتجاویز بھیج رہے کہ تاکہ درکارگاڑیاں اوردیگروسائل میسرہوسکیں ۔میٹرو بس منصوبے میں شامل فیڈر بسوں کی خریداری اور آپریشن دوماہ میں مکمل کرلیں گے اسلام آباد میں جاری منصوبے اپنے طے شدہ وقت پرمکمل ہونگے وفاقی دارالحکومت کی خوبصورتی کے لیے وسائل مہیا کریں گے تجاوزات کے خلاف بلاتفریق کاروائی اورانفورسمنٹ کو جرمانے کرنے کا اختیار دیں گے کوڑے کرکٹ کو تلف کرنے کے لیے ریجنل ڈمپنگ سائیٹ کی منصوبہ بند ی کررہے ہیں منصوبے میں راولپنڈی، اٹک، جہلم اور چکوال کو بھی شامل کریں گے۔یہ باتیں نئے تعینات چیئرمین سی ڈی اے وچیف کمشنر اسلام آباد کیپٹن (ر)محمدعثمان نے گزشتہ روزاپنے دفتر میں صحافیوں سے غیررسمی ملاقات کے دوران کیں۔انہوں نے کہا کہ اسلام آباد میں فوڈ اتھارٹی نہ ہونا ایک حیران کن ہے اسلام آباد فوڈ اتھارٹی کا بل منظور ہو چکا ہے ہم اس کے قیام جلد از جلد قیام کے لیے بھر پور توانائی صرف کریں گے انہوں نے کہاکہ ہمیں اتھارٹی کے آپریشن کے لیے گاڑیوں کی خریداری کے معاملے میں رکاوٹ ہوگی تاہم آئندہ چند ماہ میں اسلام آباد کی فوڈ اتھارٹی اپنا کام شروع کرے گی ایک سوال کے جواب میں چیئرمین سی ڈ ے اے نے کہا کہ وزیراعظم نے بہار ہ کہو بائی پاس کی تعمیر کے لیے چار ماہ کی ڈیڈ لائن دی ہے تاہم ہم یہ کام چار ماہ سے پہلے مکمل کرلیں گے انہوں نے کہا کہ اسلام آباد میں پارکنگ کے مسائل کے لیے پہلے سے موجود ٹریفک سٹڈی کے مطابق کام کر رہے ہیں امسال اسلام آباد میں پانچ کارپارکنگ پلازے مکمل ہو جائیں گے کیپٹن (ر) عثمان نے کہاکہ اسلام آباد کو اپنی اصل شکل میں لانے کے لیے تجاوزات کے خلاف بلاتفریق کاروائیاں کی جائیں گی اور اسے زیادہ موثر بنانے کے لیے شعبہ انفورسمنٹ کو موقعے پر جرمانے اور چالان کرنے کا بھی اختیار دیا جائے گا انہوں نے کہا کہ ہم اسلام آباد کے سیکٹرز سے کوڑے اٹھانے کی بھی لیویز عائد کرنے کی منصوبہ بند ی کررہے ہیں تاکہ کوڑے کو تلف کرنے پر اٹھنے والے اخراجات کو برداشت کیا جاسکے ایک سوال کے جواب میں چیئرمین سی ڈی اے نے کہا کہ کوڑے کو تلف کرنے کے لیے ڈمپنگ سائیٹ اب سی ڈی اے اکیلے نہیں بنا سکتا اس کے لیے ایک بڑی لینڈ درکار ہے اورماحولیات کے قوانین بھی سخت ہیں تاہم اب ہم ریجنل ڈمپنگ سائیٹ کا بلاک بنانے کی منصوبہ بنا رہے ہیں جس میں اٹک، راولپنڈی، جہلم اور چکوال کو بھی شامل کررہے ہیں تاکہ مشترکہ طورپر یہ منصوبہ کیا جائے اس پر کام ہورہاہے چیئرمین سی ڈی اے نے کہا کہ اسلام آباد کی خوبصورتی کے لیے تمام وسائل فراہم کیے جائیں گے اور سی ڈی اے کو چلانے کے لیے ریونیو بیسڈ منصوبے لانے کی تیاریاں کررہے ہیں۔اس سوال پر کہ سپریم کورٹ کے بنی گالا کیس کے فیصلہ کے بعد قائم کئے گئے خصوصی کمیشن کے چھ اجلاسوں میں ضلع بھر کے مضافاتی علاقوں میں واقع ساڑھے تین لاکھ گھروں کی بجائے صرف بنی گالا میں سابق وزیراعظم عمران خان کی رہائش گاہ کے علاوہ کوئی ایک گھر بھی ریگولرائز نہیں کیاگیا جبکہ سی ڈی اے کو اربوں روپے کافائدہ بھی ہونا تھا پر کیپٹن ریٹائرڈ محمدعثمان نے پوائنٹ نوٹ کرکے اس بارے میں متعلقہ شعبہ سے رپورٹ طلب کی ہے جبکہ ایک مذید سوال پر کہ عدالت کے واضح احکامات کے باوجود اسلام آباد میں تجاوزات کیخلاف بلا تفریق ایکشن نہ ہونے کی وجہ سے شہر کی قدرتی خوبصورتی ختم ہونے کے ساتھ ساتھ ٹریفک کے بھی گھمبیر مسائل پیداہونے لگے ہیں جس پر انہوں نے کہاکہ شہر کا قدرتی حسن بحال کریں گے اور اس سلسلے میں چند روز میں لوگوں کوواضح فرق نظر آئے گا۔ سرکاری ملکیتی زمینوں پر قبضوں کے سوال پر انکا کہنا تھاکہ وہ کسی بھی طرح سے کوئی دباو قبول نہیں کرتے یہی انکا ٹریک ریکارڈ بھی ہے انکی اسلام آباد میں پہلی تعیناتی ہے جس میں وہ اورانکی ٹیم بھر پور کارکردگی دکھائے گی۔