آنجہانی ملکہ برطانیہ الزبتھ دوم نے 1997 میں بطور ملکہ دوسری بار پاکستان کا دورہ کیا اور اس دورے کے دوران جب وہ اسلام آباد میں فیصل مسجد کے دورے پر پہنچی تو احتراماً انہوں نے سر پر دوپٹہ لیا اور مسجد میں داخل ہوتے وقت اپنے جوتے اتار دیئے تھے
اس وقت ان کے دورے کے دوران جب فیصل مسجد میں ان کی تصاویر پاکستانی اور بین الاقوامی میڈیا پر چلی تو ان پر شہ سرخیاں تھیں Queen goes shoeless in Islamabad، اس دورے کے دوران ملکہ الزبتھ نے نواز شریف اور بے نظیر بھٹو سے بھی ایک تقریب کے دوران ملاقات کی تھی نواز شریف اور بے نظیر بھٹو کے درمیان اس وقت تعلقات انتہائی کشیدہ تھے ۔