ٹانک میں مسلح افراد نے پولیس وین پر حملہ کرتے ہوئے خودکار ہتھیاروں سے اندھا دھند فائرنگ شروع کردی جس سے وین میں موجود چار پولیس اہلکار موقع پر شہید اور دو شدید زخمی ہو گئے ۔ بتایا جاتا ہے کہ تحصیل چیئرمین ٹانک صدام حسین کی سیکیورٹی پر مامور پولیس وین پر حملہ اس وقت کیا گیا جب وہ ٹانک پائی درکی کے قریب موجود تھی۔ حملہ میں تحصیل چیئرمین صدام حسین محفوظ رہے جبکہ چار پولیس اہلکار حوالدار عمران، حوالدار برکت، کانسٹیبل رفیع اللہ اور کانسٹیبل فضل رحمان شہید ہو گئے جبکہ 2اہلکار ممتاز علی اور محمد گل زخمی ہوگئے ہیں۔ پولیس ذرائع کے مطابق واقعہ کے بعد پولیس نے علاقہ کو گھیرے میں لے لیا۔ آخری خبریں ملنے تک پولیس اور حملہ اوروں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ جاری تھا۔ زخمیوں کو طبی علاج کے لئے ہسپتال روانہ کر دیا گیا۔دریں اثنائ ذرائع کے مطابق مقامی چغہ پارٹی بھی پولیس کے ساتھ مل کر حملہ آوروں کے خلاف کارروائی میں مصروف ہے ۔
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">