لاہور(سی این پی)سابق سپیکر قومی اسمبلی اور پاکستان مسلم لیگ(ن) کے سینئر رہنما سردار ایاز صادق نے کہا ہے نواز شریف وطن واپس آنے والے ہیں۔ مخالفین خوفزدہ ہیں کہ کہیں شہباز شریف لندن نہ چلے جائیں، آئندہ لندن گیاتو نوازشریف میرے ساتھ آئیں گے ، ان کی مسکراہٹ سے اندازہ لگالیں کچھ ہونے والا ہے۔ ا نہوں نے کہا کہ جسٹس منیرسے لیکرثاقب نثارتک عدلیہ سے بڑی غلطیاں ہوئیں میں یقین سے کہتا ہوں کہ عمران خان سے زیادہ ڈرپوک آدمی سیاست میں نہیں ہے لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سابق سپیکر قومی اسمبلی ایازصادق نے کہاہے کہ،نواز شریف نے اپنے سارے فیصلے اللہ کی عدالت میں چھوڑ دیئے ہیں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کے والد خواجہ رفیق کی برسی کے مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما اورسابق وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ ملک کے طول وعرض میں ایک ہی آواز ہے کہ ووٹ کو عزت دو، 74سالوں میں بڑے بڑے تجربات ہوئے، ہائبرڈ نظام بھی فیل ہوگیا، ایک تجربہ ووٹ کوعزت دووالا بھی کرکے دیکھیں، ایل این جی امپورٹ نہ کرکے8سے11روپے مہنگی بجلی بنائی جارہی ہے، ایک مافیا نے ہزاروں ارب کا ڈاکہ مارا، عمران خان کہتا تھا آئی ایم ایف گیا تو خود کشی کر لوں گا، جوکچھ تین سالوں میں اس نے کہا اس کے ذمے تو ہزاروں خودکشیاں بنتی ہے، یہ ہر صورت منی بجٹ پیش کریںگے، اگر منی بجٹ آئے گا تو کیا ہو گا اللہ معاف کرے۔ کل یہ قومی اسمبلی کے پہلے دن کورم پورا نہیں کرسکے، ان کے اپنے بندوں کوعمران خان پراعتبار نہیں رہا، اس کے ہربندے نے رشتہ داروں کوبلدیاتی انتخابات میں کھڑے کیے، موروثی سیاست کی بات کرتا تھا، پنجاب کی باری ہے پنجاب انکے سیاسی تابوت میں آخری کیل ٹھونکے گا۔ خیبرپختونخوا سے شروع ہونے والا یہ سلسلہ رکنا نہیں چاہیے، یہ سلسلہ کراچی تک چلنا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ جسٹس منیرسے لیکرثاقب نثارتک عدلیہ سے بڑی غلطیاں ہوئیں، نوازشریف کا راستہ روکنے کے لیے کہاں کہاں مداخلتیں نہیں ہوئیں، شبرزیدی،رزاق داؤد، گورنرپنجاب کہہ رہا ہے ملک دیوالیہ ہوگیا ہے، ہمارا سٹیٹ بینک آئی ایم ایف کی برانچ بن گیا ہے، کیا اس لیے اس کولایا گیا تھا کون اس کی قیمت ادا کرے گا؟ پاکستان کی65فیصد آبادی رل گئی لوگ گردے بیچ رہے ہیں۔
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">