وفاقی کابینہ نے ادویات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری مسترد کر دی، کابینہ نے وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ ازبکستان سے قبل شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کے ساتھ زرعی شعبے میں معاہدے کی منظوری بھی دے دی ہے۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم میاں شہباز شریف کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا، اجلاس کے دوران ادویات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری مسترد کردی گئی جبکہ شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کے ساتھ زرعی شعبے میں معاہدے کی منظوری دی گئی۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ ادویات کی قیمتوں میں اضافہ نہیں کیا جاسکتا، مہنگائی کی ستائی عوام پر ادویات کی قیمتوں میں اضافہ کر کے مزید بوجھ نہیں ڈال سکتے۔وفاقی کابینہ نے وزیراعظم کے دورہ ازبکستان سے قبل شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کے ساتھ زرعی شعبے میں معاہدے کا فیصلہ کیا ہے، کابینہ سے سرکولیشن کے ذریعے سمری کی منظوری لے لی گئی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ معاہدے پر وزیراعظم کے دورہ ازبکستان کے دوران دستخط کئے جائیں گے، شنگھائی تعاون تنظیم رکن ممالک کا اجلاس 15 اور16 ستمبر کو ازبکستان میں ہوگا۔
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">