اسلام آباد: (سی این پی) وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت پنجاب اور خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کے لئے قائم کی گئی 21 رکنی سپریم کمیٹی سر جوڑ کر بیٹھ گئی۔ وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت اجلاس میں خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخاب کے دوسرے مرحلے کے حوالے سے سیاسی لائحہ طے کیا جائے گا۔ اجلاس میں پنجاب میں بلدیاتی انتخابی معرکے کے حوالے سے بھی اہم فیصلے کیئے جائیں گے۔ پی ٹی آئی بلدیاتی انتخاب کے آگلے محاذ کے لئے قبل از وقت صف بندی کرے گی۔
اجلاس میں پنجاب سے وزیر اعلی عثمان بزدار، گورنر پنجاب چودھری سرور شریک ہیں۔ وزیر بلدیات میاں محمود الرشید، سینیٹر سیف اللہ نیازی، عامر کیانی، وفاقی وزراء فواد چودھری، حماد اظہر، شفقت محمود بھی اجلاس میں موجود ہیں۔ خیبرپختونخوا سے وزیر اعلی محمود خان، اسد قیصر، پرویز خٹک، مراد سعید شریک ہیں۔ پارٹی کے سینئر رہنما اور دونوں صوبوں کی اہم قیادت بھی اجلاس میں موجود ہے۔ پنجاب میں پہلے مرحلے پر ڈویژنل ہیڈکوارٹرز پر میٹروپولٹین کے لئے امیدواروں کا جائزہ لیا جائے گا۔ لاہور، گوجرانوالہ، فیصل آباد، راولپنڈی کے لئے میئرز کے پارٹی امیدواروں کا جائزہ لیا جائے گا۔ اجلاس میں ڈیرہ غازی، ملتان، ساہیوال، بہاولپور، سرگودھا میں میٹروپولٹین کے میئرز کے امیدوار زیرغور آئیں گے۔ گجرات اور سیالکوٹ میں بھی میئرز کے لئے سیاسی شخصیات کے ناموں پر غور کیا جائے گا۔ اجلاس میں کے پی کے میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کے حوالے سے حکمت عملی مرتب کی جائے گی۔
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">