وزیراعظم شہباز شریف نے اقوام متحدہ میں پاکستان کے سیلاب کی تباہ کاریوں سے متعلق تصویری نمائش کا دورہ کیا۔اقوام متحدہ کی انڈر سیکرٹری کے ہمراہ سیلاب سے متعلق تصویری نمائش دیکھی، سیلاب متاثرین کے مسائل اجاگر کرنے کی کوشش کو سراہا۔اس موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ سیلاب سب کچھ بہا کر لے گیا، 40 لاکھ ایکڑ پر کھڑی فصلیں تباہ ہوگئیں، 9 لاکھ سے زائد جانور پانی میں بہہ گئے، شہبازشریف نے امریکا، ایران، ترکی اور دیگر ممالک کی بروقت امداد کو سراہتے ہوئے کہا کہ انتونیو گوتریس دکھی انسانیت کیلئے آواز اٹھارہے ہیں۔
Melissa Fleming urges global community to take immediate action on climate change and help those countries, which are facing adverse impacts of climate change@CMShehbaz @PakPMO @MelissaFleming@Marriyum_A @ForeignOfficePk
#UNGA77 #PMPakatUNGA https://t.co/9m5SiQ44tR pic.twitter.com/qnqa9jjnwT— Radio Pakistan (@RadioPakistan) September 22, 2022
اپنے ٹویٹ میں وزیراعظم شہباز شریف نے لکھا کہ تصویری نمائش متاثرین کی تکالیف بیان کرتی ہے، سوا تین کروڑ عوام اس بحران سے گزر رہے ہیں، متاثرین کیمصائب کو ہمددردی کے ساتھ سننے کی ضرورت ہے۔اقوام متحدہ کی انڈرسیکرٹری ملیسا فلیمنگ نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی کے باعث پاکستان کو بڑے چیلنج کا سامنا ہے، دنیا کو مشکل وقت میں پاکستان کی مدد کرنی چاہیے۔