پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے بدین کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا، آرمی چیف نے ریلیف اور میڈیکل کیمپس میں سیلاب متاثرہ افراد کے ساتھ وقت گزارا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق اس موقع پر آرمی چیف نے بدین اور اسکے ملحقہ سیلاب زدہ علاقوں کا فضائی جائزہ بھی لیا، انہوں نے کراچی میں کاروباری برادری کے ساتھ بھی ملاقات کی، انہوں نے ملکانی ضلع بدین میں پاک فوج کی ریلیف اور ریسکیو سرگرمیوں میں مصروف جوانوں سے ملاقات کی۔
Army Chief General Qamar Javed Bajwa has visited flood affected areas of Badin@OfficialDGISPR #FloodsInPakistan2022 https://t.co/i2afBUA2Or pic.twitter.com/84ZP1zCyq0
— Radio Pakistan (@RadioPakistan) September 23, 2022
آرمی چیف نے اپنے خطاب میں کہا کہ مختلف قدرتی آفات بشمول ملک میں حالیہ سیلاب کے دوران کاروباری برادری نے مدد کی ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق کاروباری برادری نے محفوظ ماحول کی فراہمی اور معاشی خوشحالی کے لئے پاک فوج کی قربانیوں کا اعتراف کرتے ہوئے سیلاب متاثرین کی بھر پور معاونت جاری رکھنے کی یقین دہانی کرائی۔