آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے پاکستان میں کینیڈا کی ہائی کمشنر وینڈی گلیمور نے جی ایچ کیو میں الوداعی ملاقات کی، سپہ سالار نے دونوں ممالک کے مابین تعلقات کو مزید فروغ دینے کیلئے وینڈی گلیمور کے کردار کو سراہا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف اور کینیڈین ہائی کمشنر کے مابین ہونے والی ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سلامتی اور مختلف شعبوں میں دو طرفہ تعاون پر تبادلہ خیال ہوا۔
#COAS thanks Canadian High Commissioner for her services and appreciates her contributions for fostering strong ties between #Pakistan and #Canada @OfficialDGISPR @CanHCPakistan https://t.co/LYTndFMqWZ pic.twitter.com/7bOTvGkhgB
— Radio Pakistan (@RadioPakistan) September 26, 2022
کینیڈین ہائی کمشنر نے پاکستان میں سیلاب کی تباہ کاریوں پر افسوس کا اظہار کیا اور جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین سے تعزیت کی، متاثرہ علاقوں میں پاک فوج کی امدادی سرگرمیوں کو سراہا، وینڈی گلیمور نے کینیڈا کی جانب سے پاکستان کو مکمل تعاون کی پیشکش کی۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سیلاب متاثرین کی امداد پر کینیڈین حکومت کا شکریہ ادا کیا۔