کراچی: (سی این پی) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ نوازشریف کی وطن واپسی سے حکومت کو کوئی فرق نہیں پڑتا، لیگی قائد واپس آئیں، ٹکٹ خود دوں گا،بانی ایم کیوایم سے کوئی بات چیت نہیں ہوسکتی۔ کراچی میں پریس کانفرنس کے دوران وزیرداخلہ شیخ رشید نے کہا کہ عمران خان کہیں نہیں جا رہے، نوازشریف نے پاکستان آنا ہے تو اپنی جیب سے ٹکٹ کی پیشکش کرتا ہوں،شریف فیملی کے 3 لوگ یہاں موجود ہیں، نوازشریف بھی آ جائیں، انہوں نے اداروں کیخلاف باتیں کرنے کے سوا کچھ نہیں کیا، نوازشریف صحت مند ہیں کیونکہ کہیں سےعلاج تو کرایا نہیں، نوازشریف بیماری کابہانہ کرکےبیرون ملک گئے۔
انہوں نے کہا کہ آصف زرداری کہتے ہیں لاہور میں ٹینٹ لگانے جا رہا ہوں، ان کے اور میرے ٹینٹ اکھڑنے کا وقت آ گیا ہے۔شریف اور زرداری فیملی ملکی دولت بیرون ملک لے کر گئی، پاپڑ اور چنے والے میں نے تو نہیں نکالے۔ قوم نے ہمیں اس لئے ووٹ دیئے کہ مافیاز سے نجات دلائیں مگر ہم اس میں ناکام رہے۔
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">