اسلام آباد:(سی این پی)قومی سلامتی پر غور کے معاملے پر وزیراعظم عمران خان نے نیشنل سکیورٹی کمیٹی کا اجلاس کل طلب کرلیا ہے۔ذرائع کے مطابق وزیر اعظم کی زیر صدارت ہونے والے نیشنل سکیورٹی کمیٹی کے اجلاس میں افغان صورت حال اورقومی سلامتی کے دیگر معاملات زیر غور آئیں گے۔ ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ قومی سلامتی کمیٹی کو تازہ ترین صورت حال پر بریفنگ دی جائے گی، اجلاس میں عسکری حکام اور سینئر وزرا شریک ہوں گے۔ نیشنل سکیورٹی کمیٹی کے اجلاس میں وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید ،وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری اور معید یوسف شرکت کریں گے۔
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">