بھارت کے غیر قانونی طور پر مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی بلاامتیاز کارروائیوں میں گزشتہ ماہ کے دوران سترہ کشمیریوں کو شہید کیا۔
کشمیر میڈیا سروس کی جانب سے آج جاری کردہ ایک رپورٹ کے مطابق ان میں سے دس کشمیریوں کو جعلی مقابلوں میں شہید کیا گیا۔
اس مہینے کے دوران، علاقے میں بھارتی پولیس اور نیم فوجی اہلکاروں کی طرف سے طاقت کے وحشیانہ استعمال کی وجہ سے سات نوجوان شدید زخمی ہوئے۔
رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ کم از کم 140 شہریوں کو گرفتار کیا گیا جن میں مذہبی رہنما، نوجوان اور سماجی اور سیاسی کارکن شامل ہیں اور ان میں سے زیادہ تر کے خلاف کالے قوانین، پبلک سیفٹی ایکٹ اور غیر قانونی سرگرمیاں (روک تھام) ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
فوجیوں نے ایک ماہ میں 162 محاصرے اور تلاشی کی کارروائیوں کے دوران چار رہائشی مکانات کو بھی تباہ کیا۔