پیپلز پارٹی جیسی بڑی سیاسی پارٹی کو زر داریوں نے ٹکے ٹوکری کر دیا: فواد چودھری

لاہور: (سی این پی) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی جیسی بڑی سیاسی پارٹی کو زر داریوں نے ٹکے ٹوکری کر دیا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر انہوں نے لکھا کہ دکھ کی بات ہے سابق وزیراعظم بینظیر بھٹو کی برسی پر چھوٹے چھوٹے سیاستدان اپنے قد سے بھی چھوٹی باتیں کر رہے ہیں، پیپلز پارٹی جیسی بڑی سیاسی پارٹی کو زر داریوں نے ٹکے ٹوکری کر دیا۔ وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ بھٹو جیسا قد آور سیاستدان کی سیاست آج سیاسی بونوں کے حوالے ہے، یہ نقصان ہوتا ہے جب سیاسی جماعتوں کا سٹرکچر نہ ہو۔