مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج کی ریاستی دہشتگردی جاری ہے اور قابض بھارتی فوج نے مزید 4 کشمیری نوجوانوں کو فائرنگ کر کے شہید کر دیا۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق قابض بھارتی فوج نے ضلع شوپیاں میں سرچ آپریشن کی آڑ میں 4 کشمیری نوجوانوں کو شہید کیا۔
کے ایم ایس کے مطابق بھارتی فورسز نے 3 کشمیری نوجوانوں کو دراچ کے علاقے میں اور ایک کو مولو میں شہید کیا۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فورسز کی جانب سے تاحال شوپیاں میں سرچ آپریشن جاری ہے۔