اسلام آباد: سی این پی) اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق چیف جج گلگت بلتستان کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کا آغاز کر دیا۔ عدالت نے رانا شمیم اور دیگر پر فرد جرم عائد کرنے کے لئے 7 جنوری کی تاریخ مقرر کر دی۔ چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس اطہر من اللہ نے سابق چیف جج گلگت بلتستان رانا شمیم کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت کی۔ چیف جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دیئے کہ یہ توہین عدالت کیس نہیں، اسلام آباد ہائیکورٹ کے احتساب کا مقدمہ ہے، بیانیہ بنایا گیا یہ عدالت سمجھوتہ کیے ہوئے ہے، عدالت اپنے آپ کو احتساب کے لئے پیش کر رہی ہے۔سابق چیف جج گلگت بلتستان رانا شمیم نے بیان حلفی کا سربمہر لفافہ کھول دیا۔ جسے اسلام آباد ہائیکورٹ نے دوبارہ سیل کرنے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے ریمارکس دیئے کہ بیان حلفی کا ثاقب نثار سے تعلق نہیں، بیان حلفی میں ہائیکورٹ کے جج، بنچ اور ان پر الزامات عائد کئے گئے، کوشش کی جا رہی ہے پوری اسلام آباد ہائیکورٹ کو متنازعہ بنایا جائے، بیان حلفی نے پوری اسلام آباد ہائیکورٹ کو مشکوک بنا دیا۔
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">