راولپنڈی کی مقامی عدالت نے لال حویلی خالی کرانے کے نوٹس کے خلاف سابق وزیرداخلہ شیخ رشید کی درخواست پرسماعت کی۔دوران سماعت شیخ رشید کے وکیل سردار عبدالرزاق نے عدالت کو بتایا کہ کرائے کی دکانوں کی آڑ میں لال حویلی کا نام استعمال کیا جارہا ہے، سیشن عدالت میں یہ کیس 24 اکتوبر کو مقرر ہے۔
شیخ رشید کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر نے حکومتی دباؤ پر غیر قانونی نوٹس دیا لہٰذا عدالت سے کالعدم قرار دے۔عدالت نے شیخ رشید کے وکیل کے دلائل کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا جو آج دوپہر کو سنایا جائے گا۔
خیال رہے کہ سابق وزیرداخلہ شیخ رشیدنےلال حویلی خالی کرنے کا حکم عدالت میں چیلنج کیا تھا، انہوں نے اپنی درخواست میں کہا تھا کہ لال حویلی سابق وفاقی وزیرکی ملکیت ہے اس کے خلاف سیاسی انتقامی کارروائی کی گئی۔