تحریکِ انصاف کے رہنما پرویز خٹک کی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف توشہ خانہ کیس کا آج فیصلہ آنے سے متعلق ایک آڈیو وائرل ہو گئی ہے۔سابق وفاقی وزیر پرویز خٹک اس آڈیو میں توشہ خانہ کیس کا فیصلہ عمران خان کے خلاف آنے پر کارکنوں کو احتجاج کی ہدایت کر رہے ہیں۔
خیبر پختونخوا کے صوبائی صدر پرویز خٹک کا آڈیو میں کارکنوں کے نام پیغام جاری کرتے ہوئے کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے سابق وزیر اعظم عمران خان کے خلاف توشہ خانہ کیس کا فیصلہ آج سنایا جائے گا۔
پرویز خٹک نے عمران خان کیخلاف فیصلہ آنے پر انتشار پھیلانے کی تیاری کی ہدایت کر دی۔۔۔ pic.twitter.com/gULxeEl6Dp
— Hina Parvez Butt (@hinaparvezbutt) October 20, 2022
پرویز خٹک کا کہنا ہے کہ توشہ خانہ کیس کا فیصلہ عمران خان کے حق میں آتا ہے تو ٹھیک ورنہ فیصلہ عمران خان کے خلاف آنے پر ضلعی سطح پر سخت احتجاج کیا جائے گا۔واضح رہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے توشہ خانہ کیس کا فیصلہ آج دوپہر دو بجے سنایا جائے گا۔
اس ضمن میں متعلقہ فریقین کو نوٹسسز بھی جاری کردیے گئے ہیں۔دوسری جانب مسلم لیگ ن کی رہنما حنا پرویز بٹ کا اس آڈیو پر ردِ عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہنا ہے کہ پرویز خٹک نے عمران خان کے خلاف فیصلہ آنے پر انتشار پھیلانے کی تیاری کی ہدایت جاری کر دی ہے۔