لاہور: (سی این پی) لیگی ایم پی اے بلال یاسین پر قاتلانہ حملے واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آگئی۔ بلال یاسین کی درخواست پر تھانہ داتا دربار میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔ ڈاکٹرز نے لیگی ایم پی اے کا آپریشن کر کے گولیاں نکال لیں، حالت خطرے سے باہر ہے۔ فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ 2 موٹر سائیکل سوار کالی جیکٹ پہنے موہنی روڈ سے گز ر رہے ہیں، دونوں نامعلوم افراد نے چہرے پر ماسک پہن رکھے ہیں۔ بلال یاسین کی درخواست پر تھانہ داتا دربار پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔ لیگی ایم پی اے بلال یاسین نے اپنے ویڈیو بیان میں کہا کہ اپنے حلقے میں معمول کے مطابق گھوم رہا تھا، مجھ پر کس نے حملہ کیا، ابھی تک معلوم نہیں۔میو ہسپتال میں زخمی بلال یاسین کی سرجری کر کے گولیاں نکال لی گئیں۔ ایم ایس میوہسپتال ڈاکٹر افتحار کا کہناہے کہ کولہے کی ہڈی فریکچر ہوئی،جس کا آپریشن کیا گیا، پیٹ میں لگنے والی گولی نے اندرونی اعضا کو متاثر نہیں کی۔
مسلم لیگ ن کے ایم این اے سردار ایاز صادق نے میو ہسپتال میں بلال یاسین کی عیادت کی اور کہا کہ عوام اورعوامی نمائندوں کوتحفظ دیناحکومت کی ذمہ داری ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے بھی لیگی رکن صوبائی اسمبلی بلال یاسمین کو فون کر کے خیریت دریافت کی