کینیا میں پولیس فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے صحافی اور اینکر ارشد شریف کی نماز جنازہ اور تدفین آج اسلام آباد میں ادا کی جائے گی۔گزشتہ روز پمز اسپتال اسلام آباد میں ارشد شریف کا پوسٹ مارٹم کیا گیا، آٹھ رکنی میڈیکل بورڈ میں ارشد شریف کے اہل خانہ کی درخواست پر دو ڈاکٹرز شامل کیے گئے۔
پمز اسپتال میں پوسٹم مارٹم کے دوران ارشد شریف کی میت کا ایکسرے اور سی ٹی اسکین بھی کروایا گیا۔پمز کے پروفیسر ہاشم رضا نے بتایا کہ جو چیزیں فرانزک کیلئے بھیجیں گے ان پر کچھ دن لگ سکتے ہیں۔
واضح رہےکہ ارشد شریف کو اتوار کی رات کینیا کے شہر نیروبی میں مگاڈی ہائی وے پر شناخت میں غلطی پر پولیس نے سر پر گولی مار کر ہلاک کیا تھا، شروعاتی طور پر پولیس نے ارشد شریف کی ہلاکت کوشناختی غلطی کا نتیجہ قرار دیا تھا۔