لانگ مارچ کے شرکا کو ہوٹلز اور گیسٹ ہائوسز میں کمرے نہ دینے کا حکمنامہ جاری

اسلام آباد پولیس نے ہوٹلز اور گیسٹ ہاؤسز کے لیے حکم نامہ جاری کردیا۔پولیس کی جانب سے جاری حکم نامے میں کہا گیا ہےکہ کوئی ہوٹل اورگیسٹ ہاؤس لانگ مارچ کے شرکا کو کمرے نہیں دے گا جب کہ اس ضمن  میں  روزانہ کی بنیاد پر ہوٹل اور گیسٹ ہاؤسز کی چیکنگ ہوگی۔ پولیس کی جانب سے کہا گیا ہےکہ لانگ مارچ میں شریک شخص کو کمرہ کرائے پر دینے پر سخت کارروائی ہوگی۔