فیصل آباد: (سی این پی) فواد چودھری نے کہا ہے کہ بلیک میل ہوں گے نہ کیسز میں ریلیف دیں گے، احتساب کے عمل سے پیچھے نہیں ہٹ سکتے، احتساب کے قانون میں اصلاحات پر بات چیت ہوسکتی ہے، بڑی پارٹیوں کو اس بارے میں سوچنا چاہیے۔ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری نے فیصل آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ووٹر سمجھتا ہے کہ احتساب کا عمل مکمل ہو، وزیراعظم نے بھی صاف کہہ دیا پیچھے نہیں ہٹیں گے، عمران خان غیر جانبدار امپائر پر یقین رکھتے ہیں، ن لیگ علاقائی اور پیپلزپارٹی صرف سندھ کی جماعت ہے، جے یو آئی کا جیتنا بدقسمتی کی بات ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک استحکام کی طرف بڑھ رہا ہے، اشیائے خورونوش کی قیمتیں کم ہونا شروع ہوگئیں۔ دوسری جانب ترجمان پنجاب حکومت حسان خاور نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کوٹ لکھپت جیل نواز شریف کا انتظار کر رہی ہے، ان کو ڈیل ملنی ہے نہ ڈھیل، مریم نواز کی خاموشی معنی خیز ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت 4 نئےڈیم بنا رہی ہے، صوبے میں 70 فیصد لوگوں کو ویکسین لگائی جاچکی ہے، پنجاب بھر کو صحت کارڈ دینے جا رہے ہیں، سندھ حکومت نے عوام کو اس سہولت سے محروم رکھا، آئندہ انتخابات میں سندھ کے عوام پیپلزپارٹی سے انتقام لیں گے۔
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">