پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر کی جانب سے ملک گیر احتجاج کی کال دی گئی ہے۔سابق وفاقی وزیر اسد عمر نے سوشل میڈیا پر ایک پیغام جاری کیا ہے۔اسد عمر نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ آج نماز جمعہ کے بعد ملک بھر میں احتجاج ہو گا، جب تک عمران خان کا مطالبہ پورا نہیں ہوتا، ملک گیر احتجاج جاری رہے گا۔
اس سے قبل اسد عمر کا اپنے ایک ٹوئٹ میں بتانا تھا کہ میرے بیٹے نے کل رات مجھے پیغام دیا ہے کہ جو بھی حالات ہوں کھڑے رہیں، مشکلات بعد آنے والا وقت زیادہ اہمیت رکھتا ہے جس کے بعد آپ بغیر کسی افسوس کے خدا کا سامنا کر سکتے ہیں، خود کو خوفزدہ نہ ہونے دیں، آخر کار اس دنیا یا آخرت میں انصاف ہو کر رہے گا۔