اسلام آباد( سی این پی )شاہانہ طرززندگی رکھنے والے بعض ارکان پارلیمنٹ کا ایف بی آر کی فہرست میں جمع ٹیکس صفر نکلا ، 19ممبران قومی اسمبلی وسینیٹرز کانام ایف بی آر کی فہرست میں سامنے آگیا جن کا ٹیکس زیرو ہے ۔ا یف بی آر کی جانب سے پارلیمنٹینرز کی سال2019کی جاری کردہ ٹیکس ڈائریکٹری کے مطابق 10ممبران قومی اسمبلی اور9سینیٹرز صفر ٹیکس دینے والوں میں شامل ہیں ۔حکمران جماعت تحریک انصاف کے پانچ ، پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ (ن) اورمسلم لیگ(ق) کے ایک ایک جبکہ جے یوآئی (ف) کے دو ممبران قومی اسمبلی شامل ہیں۔سینیٹرز میں پیپلزپارٹی کے تین ، پی ٹی آئی کے دو ، مسلم لیگ (ن)، اے این پی ،بلوچستان عوامی پارٹی اور آزاد ایک ایک سینیٹرز شامل ہیں۔ممبران قومی اسمبلی میں تحریک انصاف کے منصور حیات خان ، نیازاحمد جھکڑ، سیف الرحمان ، سلیم الرحمان ، سردار محمد خان ،جمعیت علمائے اسلام (ف) کے مولاناعبدالشکور اورمولاناکمال الدین ، مسلم لیگ (ن) کی شکیلہ خالد چوہدری، مسلم لیگ (ق) کی فرخ خان اور پیپلزپارٹی کے پیر عامر شاہ گیلانی شامل ہیں جنہوں نے سال2019میں صفر روپے ٹیکس دیا۔سینیٹرز میں پیپلزپارٹی کے سینیٹر یوسف رضا گیلانی ، سینیٹر پلوشہ محمد زئی خان ، سینیٹر قرۃالعین مری،پی ٹی آئی کے سینیٹر فیصل سلیم الرحمان ، سینیٹر سیف اللہ ابڑو، اے این پی کے سینیٹر ہدایت اللہ خان ، بی اے پی کے پرنس احمد عمرزئی اور آزاد سینیٹر نسیمہ احسان صفر ٹیکس دینے والوں میں شامل ہیں ۔
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">