وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان اور یورپی یونین مشترکہ مقاصد کے حصول میں اہم شراکت دار ہیں۔مصر کے شہر شرم الشیخ میں کوپ 27 کانفرنس کے موقع پر وزیراعظم شہباز شریف سے کمشنر یورپی یونین ارسلا وون ڈرلیئن سے ملاقات کی۔
شہباز شریف نے دوران ملاقات یورپی ممالک کے پاکستان میں سیلاب متاثرین کی امداد کے جذبے کو سراہا اور کہا کہ پاکستان اور یورپی یونین مشترکہ مقاصد کے حصول میں اہم شراکت دار ہیں۔
وزیراعظم نے مزید کہا کہ موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات کا مقابلہ کرنے کے لئے عالمی اتحاد ضروری ہے، ترقی پذیر ممالک آج جن اثرات کا مقابلہ کر رہے ہیں، کل تمام دنیا کو اس کا خمیازہ بھگتنا پڑے گا۔
Pakistan & European Union have agreed to make joint efforts for combating effects of climate change.
The understanding was reached during meeting of PM @CMShehbaz with President of EU @vonderleyen in Egypt
#COP27 #PMPakCOP27 #PMShehbazatCOP27 @PakPMO https://t.co/ifYKm1YsRL pic.twitter.com/AnhUf652s6— Radio Pakistan (@RadioPakistan) November 7, 2022
شہباز شریف نے موقع پر فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (فیٹف) کی گرے لسٹ سے پاکستان کا نام نکالے جانے میں یورپی ممالک کے تعاون کو سراہا اور کہا کہ یورپی یونین اور پاکستان میں دوطرفہ تجارت بڑھانے کی گنجائش ہے۔دوران گفتگو یورپی یونین کی کمشنر نے موسمیاتی تبدیلیوں کے لیے متحدہ کوششوں سے اتفاق کیا۔